quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:72

فَإِن تَوَلَّيۡتُمۡ فَمَا سَأَلۡتُكُم مِّنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِۖ وَأُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ ﴿٧٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو (تم جانتے ہو کہ) میں نے تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگا۔ میرا معاوضہ تو خدا کے ذمے ہے۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں رہوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tumne meri naseehat se mooh moda (to mera kya nuksan kiya) main tumse kisi ajar ka talabgaar na tha, mera ajar to Allah ke zimme hai, aur mujhey hukum diya gaya hai ke (khwa koi maane ya na maane) main khud Muslim ban kar rahoon”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر اگر تم (اس سے) اعراض کرو تو میں نے تم لوگوں سے (کبھی) کوئی اجر تو نہیں مانگا میرا اجر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں اس کے فرمانبردار بندوں میں سے رہوں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تم نے میری نصیحت سے منہ موڑا (تو میرا کیا نقصان کیا) میں تم سے کسی اجر کا طلب گار نہ تھا ، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ (خواہ کوئی مانے یا نہ مانے) میں خود مسلم بن کر رہوں ''۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر بھی اگر تم اعراض ہی کیے جاؤ تو میں نے تم سے کوئی معاوضہ تو نہیں مانگا، میرا معاوضہ تو صرف اللہ ہی کے ذمہ ہے اور مجھ کو حکم کیا گیا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے رہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اگر تم اعراض کرو گے تو میں نے تم سے کوئی مزدوری نہیں مانگی ہے میری مزدوری تو اللہ کے ذمہ ہے اور مجھ کو حکم دیا گیا ہے کہ میں فرماں برداروں میں سے ہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
پرھ اگر منہ پھیرو گے تو میں نے نہیں چاہی تم سے مزدروی میری مزدوری ہے اللہ پر اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں فرمانبردار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تم نے میری نصیحت سے منہ موڑا (تو میرا کیا نقصان کیا) میں تم سے کسی اجر کا طلب گار نہ تھا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ (خواہ کوئی مانے یا نہ مانے) میں خود مسلم بن کر رہوں"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں