quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:71

۞وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ نُوحٍ إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦ يَٰقَوۡمِ إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيۡكُم مَّقَامِي وَتَذۡكِيرِي بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ فَعَلَى ٱللَّهِ تَوَكَّلۡتُ فَأَجۡمِعُوٓاْ أَمۡرَكُمۡ وَشُرَكَآءَكُمۡ ثُمَّ لَا يَكُنۡ أَمۡرُكُمۡ عَلَيۡكُمۡ غُمَّةٗ ثُمَّ ٱقۡضُوٓاْ إِلَيَّ وَلَا تُنظِرُونِ ﴿٧١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنادو۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! اگر تم کو میرا تم میں رہنا اور خدا کی آیتوں سے نصیحت کرنا ناگوار ہو تو میں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر ایک کام (جو میرے بارے میں کرنا چاہو) مقرر کرلو اور وہ تمہاری تمام جماعت (کو معلوم ہوجائے اور کسی) سے پوشیدہ نہ رہے اور پھر وہ کام میرے حق میں کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Inko Nooh ka qissa sunao, us waqt ka qissa jab usne apni qaum se kaha tha ke “aey biradraan e qaum, agar mera tumhare damiyan rehna aur Allah ki ayaat suna suna kar tumhein gaflat se bedaar karna tumhare liye na-qabil e bardasht ho gaya hai to mera bharosa Allah par hai.Tum apne thehraye huey shareekon ko saath lekar ek muttafiqa faisla karlo aur jo mansuba (plan) tumhare pesh e nazar ho usko khoob soch samajh lo taa-ke uska koi pehlu tumhari nigaah se posheeda na rahey, phir mere khilaf usko amal mein le aao aur mujhey hargiz mohlat na do
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ان کو سنائیے نوح کی خبر۔ جب اس نے کہا اپنی قوم سے کہ اے میری قوم کے لوگو ! اگر تم پر بڑا بھاری گزر رہا ہے میرا کھڑا ہونا اور اللہ کی آیات کے ساتھ نصیحت کرنا تو میں نے بس اللہ پر توکل کرلیا ہے پس تم جمع کرلو اپنے سارے ذرائع اور اپنے شریکوں کو (بھی بلا لو) پھر تم پر تمہارا معاملہ کسی اشتباہ میں نہ رہ جائے پھر جو فیصلہ میرے بارے میں کرنا ہے کر گزرو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
'' ان کو نوح کا قصہ سناؤ، اس وقت کا قصہ جب اس نے اپنے قوم سے کہا کہ '' اے برادران قوم ، اگر میرا تمہارے درمیان رہنا ار اللہ کی آیات سنا سنا کر تمہیں غفلت سے بیدار کرنا تمہارے لئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے تو میرا بھروسہ اللہ پر ہے۔ تم اپنے ٹھرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے کر ایک متفقہ فیصلہ کرلو ، اور جو منصوبہ تمہارے پیش نظر ہو ، اس کو خوب سوچ سمجھ لو تاکہ اس کا کوئی پہلو تمہاری نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے ، پھر میرے خلاف اس کو عمل میں لے آؤ اور مجھے ہرگز مہلت نہ دو ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور آپ ان کو نوح﴿علیہ السلام﴾ کا قصہ پڑھ کر سنائیے جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم کو میرا رہنا اور احکام الٰہی کی نصیحت کرنا بھاری معلوم ہوتا ہے تو میرا تو اللہ ہی پر بھروسہ ہے۔ تم اپنی تدبیر مع اپنے شرکا کے پختہ کرلو پھر تمہاری تدبیر تمہاری گھٹن کا باعﺚ نہ ہونی چاہئے۔ پھر میرے ساتھ کر گزرو اور مجھ کو مہلت نہ دو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ان کو نوح کا حال سناؤ جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم، اگر میرا کھڑا ہونا اور اللہ کی آیتوں سے نصیحت کرنا تم پر گراں ہوگیا ہے تو میں نے اللہ پر بھروسہ کیا تم اپنا متفقہ فیصلہ کرلو اور اپنے شریکوں کو بھی ساتھ لے لو، تم کو اپنے فیصلہ میں کوئی شبہ باقی نہ رہے پھر تم لوگ میرے ساتھ جو کچھ کرنا چاہتے ہو، وہ کرگزرو اور مجھ کو مہلت نہ دو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور سنا ان کو حال نوح کا جب کہا اپنی قوم کو اے قوم اگر بھاری ہوا ہے تم پر میرا کھڑا ہونا اور نصیحت کرنا اللہ کی آیتوں سےتو میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اب تم سب مل کر مقرر کرو اپنا کام اور جمع کرو اپنے شریکوں کو پھر نہ رہے تم کو اپنے کام میں شبہ پھر کر گذرو میرے ساتھ اور مجھ کو مہلت نہ دو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اِن کو نوحؑ کا قصہ سُناوٴ، اُس وقت کا قصہ جب اُس نے اپنی قوم سے کہا تھا ”اے برادرانِ قوم، اگر میرا تمہارے درمیان رہنا اور اللہ کی آیات سُنا سُنا کر تمہیں غفلت سے بیدار کرنا تمہارے لیے ناقابلِ برداشت ہو گیا ہے تو میرا بھروسہ اللہ پر ہے، تم اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو ساتھ لے کر ایک متفقہ فیصلہ کر لو اور جو منصُوبہ تمہارے پیشِ نظر ہو اس کے خوب سوچ سمجھ لو تاکہ اس کا کوئی پہلو تمہاری نگاہ سے پوشیدہ نہ رہے، پھر میرے خلاف اس کو عمل میں لے آوٴ اور مجھے ہر گز مہلت نہ دو۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں