quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:84

وَقَالَ مُوسَىٰ يَٰقَوۡمِ إِن كُنتُمۡ ءَامَنتُم بِٱللَّهِ فَعَلَيۡهِ تَوَكَّلُوٓاْ إِن كُنتُم مُّسۡلِمِينَ ﴿٨٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور موسیٰ نے کہا کہ بھائیو! اگر تم خدا پر ایمان لائے ہو تو اگر (دل سے) فرمانبردار ہو تو اسی پر بھروسہ رکھو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Mossa ne apni qaum se kaha ke “logon, agar tum waqayi Allah par iman rakhte ho to uspar bharosa karo agar musalman ho”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور موسیٰ نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اگر تم اللہ پر ایمان لے آئے ہو تو اب اسی پر توکلّ بھی کرو اگر تم واقعتا فرمانبردار بن گئے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ '' لوگو ، اگر تم واقعی اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اس پر بھروسہ کرو ، اگر مسلمان ہو ''۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اسی پر توکل کرو اگر تم مسلمان ہو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور موسیٰ نے کہا اے میری قوم، اگر تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو، اگر تم واقعی فرماں بردار ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہا موسٰی نے اے میری قوم اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر تو اسی پر بھروسہ کرو اگر ہو تم فرمانبردار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا کہ ”لوگو، اگر تم واقعی اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اُس پر بھروسہ کرو اگر مسلمان ہو۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں