سورۃ هود 11:69
وَلَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُنَآ إِبۡرَٰهِيمَ بِٱلۡبُشۡرَىٰ قَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞۖ فَمَا لَبِثَ أَن جَآءَ بِعِجۡلٍ حَنِيذٖ ﴿٦٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا۔ ابھی کچھ وقفہ نہیں ہوا تھا کہ (ابراہیم) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے
Aur dekho, Ibrahim ke paas hamare Farishte khush khabri liye huey pahunche. Kaha tumpar salaam ho, Ibrahim ne jawab diya tumpar bhi salaam ho, phir kuch dair na guzri ke Ibrahim ek bhoona (roasted) hua bachda(calf) (unki ziyafat ke liye) le aaya
اور ابراہیم کے پاس ہمارے فرستادے بشارت لے کر آئے۔ انہوں نے کہا : سلام ابراہیم نے بھی (جواب میں) سلام کہا پھر کچھ دیر نہ گزری کہ آپ لے آئے ایک بچھڑا بھنا ہوا
اور دیکھو ، ابراھیم (علیہ السلام) کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے۔ “ کہا تم پر سلام ہو۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم (علیہ السلام) ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لیے ) لے آیا۔
اور ہمارے بھیجے ہوئے پیغامبر ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر پہنچے اور سلام کہا، انہوں نے بھی جواب سلام دیا اور بغیر کسی تاخیر کے گائے کا بھنا ہوا بچھڑا لے آئے.
اور ابراہیم کے پاس ہمارے فرشتے خوش خبری لے کر آئے کہا تم پر سلامتی ہو ابراہیم نے کہا تم پر بھی سلامتی ہو پھر دیر نہ گزری کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آیا
اور البتہ آ چکے ہیں ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر بولے سلام وہ بولا سلام ہے پھر دیر نہ کی کہ لے آیا ایک بچھڑا تلا ہوا
اور دیکھو، ابراہیم ؑ کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے۔ کہا ، تم پر سلام ہو۔ ابراہیم ؑ نے جواب دیا ، تم پر بھی سلام ہو۔ پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیم ؑ ایک بُھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لیے) لے آیا۔