سورۃ يوسف 12:34
فَٱسۡتَجَابَ لَهُۥ رَبُّهُۥ فَصَرَفَ عَنۡهُ كَيۡدَهُنَّۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٣٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو خدا نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کر دیا۔ بےشک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے
Uske Rubb ne uski dua qabool ki aur un auraton ki chalein ussey dafa kardi. Beshak wahi hai jo sab ki sunta aur sab kuch jaanta hai
تو آپ کے رب نے آپ کی دعا قبول کرلی اور ان عورتوں کی چالوں کو آپ سے پھیر دیا۔ یقیناً وہی ہے سننے والا جاننے والا
اس کے رب نے اس کی دعا قبول کی اور ان عورتوں کی چالیں اس سے دفع کردیں ، بیشک وہی ہے جو سب کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے
اس کے رب نے اس کی دعا قبول کر لی اور ان عورتوں کے داؤ پیچ اس سے پھیر دیے، یقیناً وه سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے.
پس اس کے رب نے اس کی دعا قبول کرلی اور ان کے فریب کو اس سے دفع کردیا بے شک وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
سو قبول کر لی اس کی دعا اس کے رب نے پھر دفع کیا اس سے ان کا فریب البتہ وہی ہے سننے والا خبردار
اس کے ربّ نے اس کی دُعا قبول کی اور اُن عورتوں کی چالیں اس سے دفع کر دیں، بے شک وہی ہے جو سب کی سُنتااور سب کچھ جانتا ہے