quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يوسف 12:35

ثُمَّ بَدَا لَهُم مِّنۢ بَعۡدِ مَا رَأَوُاْ ٱلۡأٓيَٰتِ لَيَسۡجُنُنَّهُۥ حَتَّىٰ حِينٖ ﴿٣٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر باوجود اس کے کہ وہ لوگ نشان دیکھ چکے تھے ان کی رائے یہی ٹھہری کہ کچھ عرصہ کے لیے ان کو قید ہی کردیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir un logon ko yeh soojhi ke ek muddat ke liye usey qaid kardein halanke woh ( uski paak daamani aur khud apni auraton ke burey atwar ki) sareeh nishaniyan dekh chuke thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر ان لوگوں کو یہ بات سوجھی ساری نشانیاں دیکھ لینے کے بعد کہ اس کو کچھ عرصہ کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر ان لوگوں کو یہ سوجھی کہ ایک مدت کے لیے اسے قید کردیں حالانکہ وہ اس (اس کی پاک دامنی اور خودا پنی عورتوں کے برے اطوار کی) صریح نشانیاں دیکھ چکے تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر ان تمام نشانیوں کے دیکھ لینے کے بعد بھی انہیں یہی مصلحت معلوم ہوئی کہ یوسف کو کچھ مدت کے لئے قید خانہ میں رکھیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر نشانیاں دیکھ لینے کے بعد ان لوگوں کی سمجھ میں آیا کہ ایک مدت کے ليے اس کو قید کردیں
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر یوں سمجھ آیا لوگوں کی ان نشانیوں کے دیکھنے پر کہ قید رکھیں اسکو ایک مدت
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر ان لوگوں کو یہ سُوجھی کہ ایک مُدّت کے لیے اسے قید کر دیں حالانکہ وہ (اس کی پاکدامنی اور خود اپنی عورتوں کے بُرے اطوار کی)صریح نشانیاں دیکھ چکے تھے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں