سورۃ ابراهيم 14:30
وَجَعَلُواْ لِلَّهِ أَندَادٗا لِّيُضِلُّواْ عَن سَبِيلِهِۦۗ قُلۡ تَمَتَّعُواْ فَإِنَّ مَصِيرَكُمۡ إِلَى ٱلنَّارِ ﴿٣٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کریں۔ کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Aur Allah ke kuch humsar (equals to Allah) tajweej karliye taa-ke woh unhein Allah ke rastey se bhatka dein. Insey kaho: accha mazey karlo, aakhir e kaar tumhein palat kar jana dozakh hi mein hai
اور انہوں نے اللہ کے مد مقابل (شریک) ٹھہرا دیے ہیں تاکہ گمراہ کریں لوگوں کو اس کے راستے سے آپ کہیے کہ (دنیا کی زندگی میں) تم فائدہ اٹھا لو پھر یقیناً تمہارا لوٹنا آگ ہی کی طرف ہے
اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کرلیے تا کہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں ؟ ان سے کہو ، اچھا مزے کرلو ، آخر کار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے۔
انہوں نے اللہ کے ہمسر بنالیے کہ لوگوں کو اللہ کی راه سے بہکائیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کرلو تمہاری بازگشت تو آخر جہنم ہی ہے.
اور انھوں نے اللہ کے مقابل ٹھہرائے، تاکہ وہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے بھٹکادیں کہو کہ چند دن فائدہ اٹھالو، آخر کار تمھارا ٹھکانا دوزخ ہے
اور ٹھہرائے اللہ کے لئے مقابل کہ بہکائیں لوگوں کو اس کی راہ سے تو کہہ مزا اڑا لو پھر تو کو لوٹنا ہے طرف آگ کی
اور اللہ کے کچھ ہمسر تجویز کر لیے تاکہ وہ انہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں اِن سے کہو، اچھا مزے کر لو، آخرکار تمہیں پلٹ کر جانا دوزخ ہی میں ہے