سورۃ الحجر 15:36
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرۡنِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ ﴿٣٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے
Usne arz kiya “mere Rubb, yeh baat hai to phir mujhey us roz tak ke liye mohlat de jabke sab Insaan dobara uthaye jayenge”
اس نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار ! مجھے مہلت دے دے اس دن تک جب یہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے
اس نے عرض کیا ” میرے رب ، یہ بات ہے تو پھر مجھے اس روز تک کے لئے مہلت دے جب کہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے “۔
کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.
ابلیس نے کہا اے میرے رب، تو مجھے اس دن تک کے ليے مہلت دے جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
بولا اے رب تو مجھ کو ڈھیل دے اس دن تک کہ مردے زندہ ہوں
اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے"