quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحجر 15:85

وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَأٓتِيَةٞۖ فَٱصۡفَحِ ٱلصَّفۡحَ ٱلۡجَمِيلَ ﴿٨٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne zameen aur aasman ko aur unki sab maujoodaat ko haqq ke siwa kisi aur buniyaad par khalq (create) nahin kiya hai, aur faisle ki ghadi yaqeenan aane wali hai. Pas (aey Muhammad), tum (in logon ki behudgiyon par) shareefana darguzar se kaam lo
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے نہیں تخلیق کیا آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے مگر حق کے ساتھ اور یقیناً قیامت آکر رہے گی تو (اے نبی !) آپ ان سے خوبصورتی کے ساتھ در گزر کریں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
“ ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کی سب موجودات کو حق کے سوا کسی اور بنیاد پر خلق نہیں کیا ہے ، اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے ، پس اے نبی ﷺ (ان لوگوں کی بیہودگیوں پر ) شریفانہ درگذر سے کام لو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، حکمت کے بغیر نہیں بنایا اور بلاشبہ قیامت آنے والی ہے پس تم خوبی کے ساتھ درگزر کرو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے بنائے نہیں آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے بغیر حکمت (تدبیر) اور قیامت بیشک آنے والی ہے سو کنارہ کر اچھی طرح کنارہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے زمین اور آسمان کو اور اُن کی موجودات کو حق کے سوا کسی اور بُنیاد پر خلق نہیں کیا ہے، اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے، پس اے محمد ؐ ، تم (اِن لوگوں کی بے ہودگیوں پر)شریفانہ درگزر سے کام لو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں