quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:111

۞يَوۡمَ تَأۡتِي كُلُّ نَفۡسٖ تُجَٰدِلُ عَن نَّفۡسِهَا وَتُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴿١١١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
(In sab ka faisla us din hoga) jabke har mutanaffis apne hi bachao ki fikr mein laga hua hoga aur har ek ko uske kiye ka badla poora poora diya jayega aur kisi par zarra barabar zulm na hone payega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جس دن آئے گی ہر جان اپنی طرف سے مدافعت کرتے ہوئے اور (بدلہ میں) پورا پورا دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ اس نے کمایا ہوگا اور ان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(ان سب کا فیصلہ اس دن ہوگا) جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچائو کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا
— Fi Zilal al-Qur'an
جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لیے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر (مطلقاً) ﻇلم نہ کیا جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن ہر شخص اپنی ہی طرف داری میں بولتا ہوا آئے گا اور ہر شخص کو اس کے کيے کا پورا بدلہ ملے گا اور ان پر ظلم نہ کیا جاے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
جس دن آئے گا ہر جی جواب سوال کرتا اپنی طرف سے اور پورا ملے گا ہر کسی کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اِن سب کا فیصلہ اُس دن ہوگا) جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچاؤ کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں