سورۃ النحل 16:110
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُواْ ثُمَّ جَٰهَدُواْ وَصَبَرُوٓاْ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴿١١٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
پھر جن لوگوں نے ایذائیں اٹھانے کے بعد ترک وطن کیا۔ پھر جہاد کئے اور ثابت قدم رہے تمہارا پروردگار ان کو بےشک ان (آزمائشوں) کے بعد بخشنے والا (اور ان پر) رحمت کرنے والا ہے
Ba-khilaf iske jin logon ka haal yeh hai ke jab (iman laney ki wajah se) woh sataye gaye to unhon ne ghar-baar chodh diye, hijrat ki, raah e khuda mein sakhtiyan jheli aur sabr se kaam liya, unke liye yaqeenan tera Rubb gafoor o raheem hai
پھر یقیناً آپ کا رب ان کے حق میں جنہوں نے ہجرت کی اس کے بعد کہ انہیں تکالیف پہنچائی گئیں پھر انہوں نے جہاد کیا اور صبر کیا یقیناً آپ کا رب اس (سب کچھ) کے بعد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے
بخلف اس کے جن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب (ایمان لانے کی وجہ سے ) وہ ساتئے گئے تو انہوں نے گھر بار چھوڑ دئیے۔ ہجرت کی ، راہ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبر سے کام کیا۔ ان کے لئے یقینا تیرا رب غفورو رحیم ہے۔
جن لوگوں نے فتنوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر کا ﺛبوت دیا بیشک تیرا پروردگار ان باتوں کے بعد انہیں بخشنے واﻻ اور مہربانیاں کرنے واﻻ ہے.
پھر تیرا رب ان لوگوں کے ليے جنھوں نے آزمائش میں ڈالے جانے کے بعدہجرت کی، پھر جہاد کیا اور قائم رہے تو ان باتوں کے بعد بے شک تیرا رب بخشنے والا، مہربان ہے
پھر بات یہ ہے کہ تیرا رب ان لوگوں پر کہ انہوں نے وطن چھوڑا ہے بعد اس کے مصیبت (بچلائے گئے) اٹھائی پھر جہاد کرتے رہے اور قائم رہے بیشک تیرا رب ان باتوں کے بعد بخشنے والا مہربان ہے
بخلاف اس کے جِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب(ایمان لانے کی وجہ سے)وہ ستائے گئے تو اُنہوں نے گھر بار چھوڑ دیے، ہجرت کی، راہِ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبر سے کام لیا، اُن کےلیے یقیناً تیرا ربّ غفور و رحیم ہے