سورۃ النحل 16:47
أَوۡ يَأۡخُذَهُمۡ عَلَىٰ تَخَوُّفٖ فَإِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوفٞ رَّحِيمٌ ﴿٤٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
یا جب ان کو عذاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہو تو ان کو پکڑلے۔ بےشک تمہارا پروردگار بہت شفقت کرنے والا اور مہربان ہے
Woh jo kuch bhi karna chahe yeh log usko aajiz (frustrate) karne ki taaqat nahin rakhte, haqeeqat yeh hai ke tumhara Rubb bada hi narm-khu (very Lenient /shafaqat karne wala) aur raheem hai
یا انہیں پکڑے خوف دلاکر۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بہت بخشنے والا نہایت رحم والا ہے
انہیں پکڑے جب کہ انہیں خود آنے والی مصیبت کا کھٹکا لگا ہوا ہو حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے۔
یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے، پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلیٰ شفقت اور انتہائی رحم واﻻ ہے.
یاان کو اندیشہ کی حالت میں پکڑ لے پس تمھارا رب شفیق اور مہربان ہے
یا پکڑ لے ان کو ڈرانے کے بعد (ڈرا کر) سو تمہارا رب بڑا نرم ہے مہربان
وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے