quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:48

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَيۡءٖ يَتَفَيَّؤُاْ ظِلَٰلُهُۥ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَٱلشَّمَآئِلِ سُجَّدٗا لِّلَّهِ وَهُمۡ دَٰخِرُونَ ﴿٤٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کیا ان لوگوں نے خدا کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن کے سائے دائیں سے (بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں (یعنی) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur kya yeh log Allah ki paida ki hui kisi cheez ko bhi nahin dekhte ke uska saaya kis tarah Allah ke huzoor sajda karte huey dayein aur bayein girta hai? Sab ke sab is tarah izhar e ijz (express their humility) kar rahey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں اللہ کی پیدا کی ہوئی ہر شے کی طرف کہ جھکتے ہیں اس کے سائے دائیں اور بائیں اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے اور وہ سب عاجزی (کی کیفیت) میں ہوتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے ؟ سب کے سب اسی طرح اظہار عجز کر رہے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا انہوں نے اللہ کی مخلوق میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھا؟ کہ اس کے سائے دائیں بائیں جھک جھک کر اللہ تعالیٰ کے سامنے سر بسجود ہوتے اور عاجزی کا اﻇہار کرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ اللہ نے جو چیز بھی پیدا کی ہے اس کے سائے دائیں طرف اور بائیں طرف جھک جاتے ہیں ، اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے، اور وہ سب عاجز ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
کیا نہیں دیکھتے وہ جو کہ اللہ نے پیدا کی ہے کوئی چیز کہ ڈھلتے ہیں سایے ان کے داہنی طرف سے اور بائیں طرف سے سجدہ کرتے ہوئے اللہ کو اور وہ عاجزی میں ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضُور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے؟ سب کے سب اِس طرح اظہارِ عجز کر رہے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں