quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:73

وَيَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ رِزۡقٗا مِّنَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ شَيۡـٔٗا وَلَا يَسۡتَطِيعُونَ ﴿٧٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور خدا کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ کسی اور طرح کا مقدور رکھتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur Allah ko chodh kar unko poojhte hain jinke haath mein na aasmano se inhein kuch bhi rizq dena hai na zameen se aur na yeh kaam woh kar hi sakte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا ان کی جنہیں کچھ اختیار نہیں ان کے لیے کسی رزق کا نہ آسمانوں سے اور نہ زمین سے اور نہ وہ اس کی قدرت ہی رکھتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر کیا یہ لوگ (یہ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی ) باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیں اور اللہ کو چھوڑ کر ان کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دیتا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور وه اللہ تعالیٰ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین سے انہیں کچھ بھی تو روزی نہیں دے سکتے اور نہ کچھ قدرت رکھتے ہیں.*
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور وہ اللہ کے سوا ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کے ليے آسمان سے کسی روزی پر اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین سے، اور نہ وہ قدرت رکھتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور پوجتے ہیں اللہ کے سوائے ایسوں کو جو مختار نہیں انکی روزی کے آسمان اور زمین میں سے کچھ بھی اور نہ قدرت رکھتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دینا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں