سورۃ النحل 16:74
فَلَا تَضۡرِبُواْ لِلَّهِ ٱلۡأَمۡثَالَۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ ﴿٧٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تو (لوگو) خدا کے بارے میں (غلط) مثالیں نہ بناؤ۔ (صحیح مثالوں کا طریقہ) خدا ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
Pas Allah ke liye misalein na ghado, Allah jaanta hai, tum nahin jaante
تو اللہ کے لیے مثالیں بیان نہ کیا کرو بیشک اللہ جانتا ہے تم نہیں جاتے
پس اللہ کے لئے مثالیں نہ گھڑو ، اللہ جانتا ہے ، تم نہیں جانتے ”۔ اللہ کی نہ کوئی مثال ہے اور نہ اس کے کوئی مماثل ہے کہ تم اس کی مثالیں دو ۔
پس اللہ تعالیٰ کے لیے مثالیں مت بناؤ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے.
پس تم اللہ کے ليے مثالیں نہ بیان کرو بے شک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
سو مت چسپاں کرو (بٹھلاؤ) اللہ پر مثالیں بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو، اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے