quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:84

وَيَوۡمَ نَبۡعَثُ مِن كُلِّ أُمَّةٖ شَهِيدٗا ثُمَّ لَا يُؤۡذَنُ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ ﴿٨٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جس دن ہم ہر اُمت میں سے گواہ (یعنی پیغمبر) کھڑا کریں گے تو نہ تو کفار کو (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ اُن کے عذر قبول کئے جائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Inhein kuch hosh bhi hai ke us roz kya banegi) jabke hum har ummat mein se ek gawaah khada karenge, phir kaafiron ko na hujjatein (excuses) pesh karne ka mauqa diya jayega na unse tawba o istagfar hi ka mutalba kiya jayega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جس دن ہم اٹھائیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر کافروں کو نہ (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ ہی ان کو عذر پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
انہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اس روز کیا بنے گا) جب کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے ، پھر کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا ، نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جس دن ہم ہر امت میں سے گواه کھڑا کریں گے پھر کافروں کو نہ اجازت دی جائے گی اور نہ ان سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جس دن ہم ہر امت میں ایک گواہ اٹھائیں گے پھر انکار کرنے والوں کو ہدایت نہ دی جائے گی اور نہ ان سے توبہ لی جائے گی
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جس دن کھڑا کریں ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا پھر حکم (اجازت) نہ ملے منکروں کو اور نہ ان سے توبہ لی جائے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اِنہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اُس روز کی بنے گی)جب کہ ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے، پھر کافروں کو نہ حُجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں