quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:88

ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ زِدۡنَٰهُمۡ عَذَابٗا فَوۡقَ ٱلۡعَذَابِ بِمَا كَانُواْ يُفۡسِدُونَ ﴿٨٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکا ہم اُن کو عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس لیے کہ شرارت کیا کرتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jin logon ne khud kufr ki raah ikhtiyar ki aur dusron ko Allah ki raah se roka unhein hum azaab par azaab denge us fasaad ke badle jo woh duniya mein barpa karte rahey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور روکتے رہے (دوسروں کو) اللہ کے راستے سے ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کرتے جائیں گے بسبب اس فساد کے جو وہ کرتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس فساد کے بدلے میں جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہے
— Fi Zilal al-Qur'an
جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے، یہ بدلہ ہوگا ان کی فتنہ پردازیوں کا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جنھوں نے انکار کیا اور لوگوں کو اللہ کے راستہ سے روکا، ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کریں گے، بوجہ اس فساد کے جو وہ کرتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ منکر ہوئے ہیں اور روکتے رہے ہیں اللہ کی راہ سے انکو ہم بڑھا دیں گے عذاب پر عذاب بدلہ اس کا جو شرارت کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جن لوگوں نے خود کُفر کی راہ اختیار کی اور دُوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے اُس فساد کے بدلے میں جو وہ دُنیا میں برپا کرتے رہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں