سورۃ الإسراء 17:22
لَّا تَجۡعَلۡ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُومٗا مَّخۡذُولٗا ﴿٢٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے
Tu Allah ke saath koi dusra mabood na bana, warna malamat zada aur be yaar o madadgaar baitha reh jayega
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ کہ پھر بیٹھے رہ جاؤ گے مذموم و بےسہارا ہو کر
تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بےیارومددگار بیٹھا رہ جائے گا
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بےکس ہو کر بیٹھ رہے گا.
تو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنا، ورنہ تو مذموم اوربے کس ہوکر رہ جائے گا
مت ٹھہرا للہ کے ساتھ دوسرا حاکم پھر بیٹھ رہے گا تو الزام کھا کر بےکس ہو کر
تُو اللہ کے ساتھ کوئی دُوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مددگار بیٹھا رہ جائے گا۔