سورۃ الإسراء 17:48
ٱنظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُواْ لَكَ ٱلۡأَمۡثَالَ فَضَلُّواْ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ سَبِيلٗا ﴿٤٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
دیکھو انہوں نے کس کس طرح کی تمہارے بارے میں باتیں بنائیں ہیں۔ سو یہ گمراہ ہو رہے ہیں اور رستہ نہیں پاسکتے
Dekho, kaisi baatein hain jo yeh log tumpar chaante hain, yeh bhatak gaye hain, inhein raasta nahin milta
دیکھئے کیسے بیان کرتے ہیں یہ لوگ آپ کے لیے مثالیں چناچہ وہ بھٹک گئے ہیں اور اب راہ یاب نہیں ہو سکیں گے
دیکھو ، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں ، یہ بھٹک گئے ہیں ، انہیں راستہ نہیں ملتا
دیکھیں تو سہی، آپ کے لئے کیا کیا مثالیں بیان کرتے ہیں، پس وه بہک رہے ہیں۔ اب تو راه پانا ان کے بس میں نہیں رہا.
دیکھو تمھارے اوپر وہ کیسی کیسی مثالیں چست کر رہے ہیں یہ لوگ کھوئے گئے، وہ راستہ نہیں پاسکتے
دیکھ لے کیسے جماتے ہیں تجھ پر مثلیں اور بہکتے پھرتے ہیں سو راہ نہیں پا سکتے
دیکھو، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں۔ یہ بھٹک گئے ہیں۔ اِنہیں راستہ نہیں ملتا۔