quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:49

وَقَالُوٓاْ أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا وَرُفَٰتًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ خَلۡقٗا جَدِيدٗا ﴿٤٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کہتے ہیں کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیوں اور چُور چُور ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہو کر اُٹھیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh kehte hain “ jab hum sirf haddiyan aur khaak hokar reh jayenge to kya hum naye sirey se paida karke uthaye jayenge?”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہوجائیں گے ہڈیاں اور چورا چورا تو کیا ہم اٹھائے جائیں گے ایک نئی تخلیق میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
انہوں نے کہا کیا جب ہم ہڈیاں اور (مٹی ہو کر) ریزه ریزه ہوجائیں گے تو کیا ہم ازسرنو پیدا کر کے پھر دوباره اٹھا کر کھڑے کر دیئے جائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہڈی اور ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم از سر نو اٹھائے جائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہتے ہیں کیا جب ہم ہو جائیں ہڈیاں اور چورا چورا پھر اٹھیں گے نئے بن کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ کہتے ہیں "جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے؟"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں