quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:53

وَرَءَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ ٱلنَّارَ فَظَنُّوٓاْ أَنَّهُم مُّوَاقِعُوهَا وَلَمۡ يَجِدُواْ عَنۡهَا مَصۡرِفٗا ﴿٥٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور گنہگار لوگ دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں پڑنے والے ہیں۔ اور اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہ پائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Sarey mujreem us roz aag dekhenge aur samajh lenge ke ab unhein is mein girna hai aur woh issey bachne ke liye koi jaye panaah na payenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور مجرم لوگ آگ کو دیکھیں گے اور جان جائیں گے کہ وہ اس میں ڈالے جانے والے ہیں اور وہ نہیں پائیں گے اس سے بچنے کی کوئی جگہ
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
سارے مجرم اس روز آگ دیکھیں گے اور سمجھ لیں گے کہ اب انہیں اس میں گرنا ہے۔ اور وہ اس سے بچنے کے لئے کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور گنہگار جہنم کو دیکھ کرسمجھ لیں گے کہ وه اسی میں جھونکے جانے والے ہیں لیکن اس سے بچنے کی جگہ نہ پائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور مجرم لوگ آگ کو دیکھیں گے اورسمجھ لیں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور وہ اس سے بچنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور دیکھیں گےگنہگار آگ کو پھر سمجھ لیں گےکہ ان کو پڑنا ہے اس میں اور نہ بدل سکیں گے اس سے رستہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
سارے مجرم اُس روز آگ دیکھیں گے اورسمجھ لیں گے کہ اب انہیں اس میں گرنا ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں