quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:24

فَنَادَىٰهَا مِن تَحۡتِهَآ أَلَّا تَحۡزَنِي قَدۡ جَعَلَ رَبُّكِ تَحۡتَكِ سَرِيّٗا ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Farishtey ne paintey (at the foot of her bed) se usko pukar kar kaha “ghum na kar tere Rubb ne tere nichey ek chashma rawan kardiya hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو اس نے پکارا اسے اس کے نیچے سے کہ آپ غمگین نہ ہوں (دیکھئے) آپ کے رب نے آپ کے (قدموں کے) نیچے ایک چشمہ رواں کردیا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بچے نے نیچے سے اس کو پکار کر کہا ” غم نہ کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ رواں کردیا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اتنے میں اسے نیچے سے ہی آواز دی کہ آزرده خاطر نہ ہو، تیرے رب نے تیرے پاؤں تلے ایک چشمہ جاری کر دیا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر مریم کو اس نے اس کے نیچے سے آواز دی کہ غمگین نہ ہو تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
پس آواز دی اسکو اُسکے نیچے سے کہ غمگین مت ہو کر دیا تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
فرشتے نے پائنتی سے اس کو پکار کر کہا "غم نے کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ رواں کر دیا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں