quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:27

فَأَتَتۡ بِهِۦ قَوۡمَهَا تَحۡمِلُهُۥۖ قَالُواْ يَٰمَرۡيَمُ لَقَدۡ جِئۡتِ شَيۡـٔٗا فَرِيّٗا ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا کر اپنی قوم کے لوگوں کے پاس لے آئیں۔ وہ کہنے لگے کہ مریم یہ تو تُونے برا کام کیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir woh is bacchey ko liye huey apni qaum mein aayi. Log kehne lagey “aey Maryam, yeh tu nay bada paap kar daala
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر وہ لے آئی اس کو اٹھائے ہوئے اپنی قوم کے پاس لوگوں نے کہا : اے مریم ! یقیناً تم ایک طوفان گھڑ لائی ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر وہ اس بچے کو لئے ہوئے اپنی قوم میں آئی۔ لوگ کہنے لگے ” اے مریم ، یہ تو تو نے بڑا پاپ کر ڈالا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو لئے ہوئے وه اپنی قوم کے پاس آئیں۔ سب کہنے لگے مریم تو نے بڑی بری حرکت کی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر وہ اس کو گود میں ليے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئی لوگوں نے کہا، اے مریم، تم نے بڑا طوفان کر ڈالا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر لائی اسکو اپنے لوگوں کے پاس گود میں وہ اُسکو کہنے لگے اے مریم تو نے کی یہ چیز طوفان کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر وہ اس بچے کو لیے ہوئے اپنی قوم میں آئی لوگ کہنے لگے " اے مریم، یہ تو تُو نے بڑا پاپ کر ڈالا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں