quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:38

أَسۡمِعۡ بِهِمۡ وَأَبۡصِرۡ يَوۡمَ يَأۡتُونَنَا لَٰكِنِ ٱلظَّـٰلِمُونَ ٱلۡيَوۡمَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴿٣٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

وہ جس دن ہمارے سامنے آئیں گے۔ کیسے سننے والے اور کیسے دیکھنے والے ہوں گے مگر ظالم آج صریح گمراہی میں ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jabke woh ek bada din dekhenge, jab woh hamare saamne hazir hongey us roz to unke kaan bhi khoob sun rahey hongey aur unki aankhein bhi khoob dekhti hongi, magar aaj yeh zalim khuli gumraahi mein mubtila hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کیا ہی اچھا وہ سن رہے ہوں گے اور کیا ہی اچھا وہ دیکھ رہے ہوں گے جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے لیکن آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اس روز تو ان کے کان بھی خوب سن رہے ہوں گے اور ان کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی ‘ مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا خوب دیکھنے سننے والے ہوں گے اس دن جبکہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے، لیکن آج تو یہ ﻇالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن یہ لوگ ہمارے پاس آئیں گے وہ خوب سنتے اور خوب دیکھتے ہوں گے، مگر آج یہ ظالم کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
کیا خوب سنتے اور دیکھتے ہونگے جس دن آئیں گے ہمارے پاس پر بے انصاف آج کے دن صریح بہک رہے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اُس روز تو اُن کے کان بھی خوب سُن رہے ہوں گے اور اُن کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی، مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں