quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:39

وَأَنذِرۡهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡحَسۡرَةِ إِذۡ قُضِيَ ٱلۡأَمۡرُ وَهُمۡ فِي غَفۡلَةٖ وَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴿٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad), is halat mein jabke yeh log gafil hain aur iman nahin la rahey hain, inhein us din se dara do jabke faisla kardiya jayega aur pachtawe ke siwa koi chara-e-kaar na hoga
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی ﷺ !) آپ انہیں خبر دار کردیجیے اس یوم حسرت سے جب ہر معاملے کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ البتہ (اب) یہ لوگ غفلت میں مبتلا ہیں لہٰذا یہ ایمان نہیں لائیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ اس حالت میں جب کہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں ‘ انہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کردیا جائے گا اور پیچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا
— Fi Zilal al-Qur'an
تو انہیں اس رنج وافسوس کے دن کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا، اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی ره جائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ان لوگوں کو اس حسرت کے دن سے ڈرا دو جب معاملہ کا فیصلہ کردیا جائے گا، اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لا رہے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ڈر سنا دے اُنکو اُس پچتاوے کے دن کا جب فیصل ہو چکے گا کام اور وہ بھول رہے ہیں اور وہ یقین نہیں لاتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبیؐ، اِس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں، اِنہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں