سورۃ مريم 19:62
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوًا إِلَّا سَلَٰمٗاۖ وَلَهُمۡ رِزۡقُهُمۡ فِيهَا بُكۡرَةٗ وَعَشِيّٗا ﴿٦٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا
Wahan woh koi behuda baat na sunenge , jo kuch bhi sunenge theek hi sunenge aur unka rizq unhein paiham subh-o-shaam milta rahega
وہ نہیں سنیں گے اس میں کوئی لغوبات مگر صرف سلام اور ان کے لیے ان کا رزق ہوگا اس میں صبح اور شام
وہاں وہ کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے ‘ جو کچھ بھی سنیں گے ‘ ٹھیک ہی سنیں گے اور ان کا رزق انہیں پہیم صبح و شام ملتا رہے گا۔
وه لوگ وہاں کوئی لغو بات نہ سنیں گے صرف سلام ہی سلام سنیں گے، ان کے لئے وہاں صبح شام ان کا رزق ہوگا.
اس میں وہ لوگ کوئی فضول بات نہیں سنیں گے بجز سلام کے اور اس میں ان کا رزق صبح و شام ملے گا
نہ سنیں گے وہاں بک بک سوائے سلام اور اُنکے لئے ہے اُنکی روزی وہاں صبح اور شام
وہاں وہ کوئی بےہُودہ بات نہ سُنیں گے،جو کچھ بھی سُنیں گے ٹھیک ہی سُنیں گے۔ اور ان کا رزق انہیں پیہم صبح و شام ملتا رہے گا