سورۃ مريم 19:97
فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ ٱلۡمُتَّقِينَ وَتُنذِرَ بِهِۦ قَوۡمٗا لُّدّٗا ﴿٩٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو
Pas (aey Muhammad) , is kalam ko humne aasaan karke tumhari zubaan mein isi liye nazil kiya hai ke tum parheizgaron ko khush khabri dedo aur hat-dharm (jhagdalu/obdurate) logon ko dara do
تو ہم نے آسان کردیا ہے اس (قرآن) کو آپ ﷺ کی زبان میں تاکہ آپ ﷺ بشارت دیں اس کے ساتھ متقین کو اور خبردار کریں اس کے ساتھ جھگڑالو قوم کو
پس اے نبی ﷺ ‘ اس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اس لئے نازل کیا ہے کہ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرادو
ہم نے اس قرآن کو تیری زبان میں بہت ہی آسان کر دیا ہے کہ تو اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دے اور جھگڑالو لوگوں کو ڈرا دے.
پس ہم نے اس قرآن کو تمھاری زبان میں اس ليے آسان کردیا ہے کہ تم متقیوں کو خوش خبری سنا دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو
سو ہم نے آسان کر دیا یہ قرآن تیری زبان میں اسی واسطے کہ خوشخبری سنا دے تو ڈرنے والوں کو اور ڈرا دے جھگڑالو لوگوں کو
پس اے محمدؐ، اِس کلام کو ہم نے آسان کر کے تمہاری زبان میں اسی لیے نازل کیا ہے کہ تم پرہیز گاروں کو خوشخبری دے دو اور ہٹ دھرم لوگوں کو ڈرا دو