quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:124

۞وَإِذِ ٱبۡتَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِـۧمَ رَبُّهُۥ بِكَلِمَٰتٖ فَأَتَمَّهُنَّۖ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامٗاۖ قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِيۖ قَالَ لَا يَنَالُ عَهۡدِي ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿١٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب پروردگار نے چند باتوں میں ابراہیم کی آزمائش کی تو ان میں پورے اترے۔ خدا نے کہا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ (پروردگار) میری اولاد میں سے بھی (پیشوا بنائیو)۔ خدا نے فرمایا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے لیے نہیں ہوا کرتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yaad karo ke jab Ibrahim ko uske Rubb ne chandh baaton mein aazmaya aur woh un sab mein poora utar gaya, to usne kaha : “main tujhey sab logon ka peshwa banane wala hoon” Ibrahim ne arz kiya: “ aur kya meri aulad se bhi yahi waada hai?” Usne jawab diya: “mera waada zalimon se mutaaliq nahin hai.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ذرا یاد کرو جب ابراہیم ؑ کو آزمایا اس کے رب نے بہت سی باتوں میں تو اس نے ان سب کو پورا کر دکھایا تب فرمایا : (اے ابراہیم ؑ !) اب میں تمہیں نوع انسانی کا امام بنانے والا ہوں انہوں نے کہا : اور میری اولاد میں سے بھی فرمایا : میرا یہ عہد ظالموں سے متعلق نہیں ہوگا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور وہ ان سب میں پورا اتر گیا تو اس نے کہا میں تجھے لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں۔ “ ابراہیم (علیہ السلام) نے عرض کیا ! اور میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے ؟ اس نے جواب دیا میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
جب ابراہیم ﴿علیہ السلام﴾ کو ان کے رب نے کئی باتوں سے آزمایا اور انہوں نے سب کو پورا کردیا تو اللہ نے فرمایا کہ میں تمہیں لوگوں کا امام بنا دوں گا، عرض کرنے لگے: اور میری اوﻻد کو، فرمایا میرا وعده ﻇالموں سے نہیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ابراہیم کو اس کے رب نے کئی باتوں میں آزمایا تو اس نے پورا کردکھایا اللہ نے کہا میں تم کو سب لوگوں کا امام بناؤں گا ابراہیم نے کہا اور میری اولاد میں سے بھی اللہ نے کہا میرا وعدہ ظالموں تک نہیں پہنچتا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب آزمایا ابراہیم کو اسکے رب نے کئ باتوں میں پھر اسنے وہ پوری کیں تب فرمایا میں تجھ کو کروں گا سب لوگوں کا پیشوا بولا اور میری اولاد میں سے بھی فرمایا نہیں پہنچے گا میرا قرار ظالموں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یاد کرو کہ جب ابرہیم ؑ کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور وہ اُن سب میں پورا اتر گیا، تو اس نے کہا : ”میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں“۔ ابرہیم ؑنے عرض کیا : ”اور کیا میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے“؟ اس نے جواب دیا:”میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں