quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:138

صِبۡغَةَ ٱللَّهِ وَمَنۡ أَحۡسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبۡغَةٗۖ وَنَحۡنُ لَهُۥ عَٰبِدُونَ ﴿١٣٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(کہہ دو کہ ہم نے) خدا کا رنگ (اختیار کر لیا ہے) اور خدا سے بہتر رنگ کس کا ہو سکتا ہے۔ اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kaho: “ Allah ka rang ikhtiyar karo uske rang se accha aur kiska rang hoga? Aur hum usi ki bandagi karne waley log hain.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ہم نے تو اختیار کرلیا ہے اللہ کے رنگ کو اور اللہ کے رنگ سے بہتر اور کس کا رنگ ہوگا ؟ اور ہم تو بس اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کہو اللہ کا رنگ اختیار کرو ۔ اس کے رنگ سے اچھا اور کوئی رنگ نہ ہوگا ؟ اور ہم اس کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالیٰ سے اچھا رنگ کس کا ہوگا؟ ہم تو اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو ہم نے لیا اللہ کا رنگ اور اللہ کے رنگ سے کس کا رنگ اچھا ہے اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
ہم نے قبول کر لیا رنگ اللہ کا اور کس کا رنگ بہتر ہے اللہ کے رنگ سے اور ہم اسی کی بندگی کرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کہو:”اللہ کا رنگ اختیار کرو۔ اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہو گا؟ اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں