quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:139

قُلۡ أَتُحَآجُّونَنَا فِي ٱللَّهِ وَهُوَ رَبُّنَا وَرَبُّكُمۡ وَلَنَآ أَعۡمَٰلُنَا وَلَكُمۡ أَعۡمَٰلُكُمۡ وَنَحۡنُ لَهُۥ مُخۡلِصُونَ ﴿١٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(ان سے) کہو، کیا تم خدا کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو، حالانکہ وہی ہمارا اور تمھارا پروردگار ہے اور ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمھارے اعمال (کا) اور ہم خاص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey Nabi! Inse kaho : “Kya tum Allah ke barey mein humse jhagadte ho? Halaanke wahi hamara Rubb hai aur tumhara Rubb bhi. Hamare aamaal hamare liye hain, tumhare aamaal tumhare liye , aur hum Allah hi ke liye apni bandagi ko khalis kar chuke hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ ان سے) کہیے کیا تم ہم سے جھگڑ رہے ہو (دلیل بازی کر رہے ہو) اللہ کے بارے میں ؟ حالانکہ وہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی اور ہمارے لیے ہوں گے ہمارے عمل اور تمہارے لیے ہوں گے تمہارے عمل اور ہم تو خالص اسی کے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ان سے کہو ! کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو حالانکہ وہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں ، تمہارے اعمال تمہارے لئے ہیں ، اور ہم اللہ کے لئے اپنی بندگی کو خالص کرچکے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہہ دیجیئے کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو جو ہمارا اور تمہارا رب ہے، ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال، ہم تو اسی کے لئے مخلص ہیں۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو، کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو، حالاں کہ وہ ہمارا رب بھی ہے اور تمھارا رب بھی ہمارے ليے ہمارے اعمال ہیں اور تمھارے ليے تمھارے اعمال ہیں اور ہم خالص اس کے ليے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
کہدے کیا تم جھگڑا کرتے ہو ہم سے اللہ کی نسبت حالانکہ وہی ہےرب ہمارا اور رب تمہارا اور ہمارےلئے ہیں عمل ہمارے اور تمہارے لئے ہیں عمل تمہارے اور ہم تو خالص اسی کے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبی! ان سے کہو: ”کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو ؟ حالانکہ وہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی۔ ہمارے اعمال ہمارے لیے تمہارے اعمال تمہارے لیے، اور ہم اللہ ہی کے لیے اپنی بندگی کو خالص کر چکے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں