سورۃ البقرة 2:181
فَمَنۢ بَدَّلَهُۥ بَعۡدَ مَا سَمِعَهُۥ فَإِنَّمَآ إِثۡمُهُۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ ﴿١٨١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو شخص وصیت کو سننے کے بعد بدل ڈالے تو اس (کے بدلنے) کا گناہ انہیں لوگوں پر ہے جو اس کو بدلیں۔ اور بےشک خدا سنتا جانتا ہے
Phir jinhon ne wasiyat suni aur baad mein usey badal dala to iska gunaah un badalne walon par hoga, Allah sabkuch sunta aur jaanta hai
تو جس نے بدل دیا اس وصیت کو اس کے بعد کہ اس کو سنا تھا تو اس کا گناہ ان ہی پر آئے گا جو اسے تبدیل کرتے ہیں یقیناً اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا (اور) جاننے والا ہے
پھر جنہوں نے وصیت سنی اور بعد میں اسے بدل ڈالا ، تو اس کا گناہ بدلنے والوں پر ہوگا۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔
اب جو شخص اسے سننے کے بعد بدل دے اس کا گناه بدلنے والے پر ہی ہوگا، واقعی اللہ تعالیٰ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔
پھر جو کوئی وصیت کو سننے کے بعد اس کو بدل ڈالے تو اس کا گناہ اسی پر ہوگا جس نے اس کو بدلا، یقینا اللہ سننے والا، جاننے والاہے
پھر جو کوئی بدل ڈالے وصیت کو بعد اس کے جو سن چکا تو اس کا گناہ انہی پر جنہوں نے اس کو بدلا بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے
پھر جنہوں نے وصیت سنی اور بعد میں اُسے بدل ڈالا، توا س کا گناہ ان بدلنے والوں پر ہوگا اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے