quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:50

وَإِذۡ فَرَقۡنَا بِكُمُ ٱلۡبَحۡرَ فَأَنجَيۡنَٰكُمۡ وَأَغۡرَقۡنَآ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ وَأَنتُمۡ تَنظُرُونَ ﴿٥٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب ہم نے تمہارے لیے دریا کو پھاڑ دیا تم کو نجات دی اور فرعون کی قوم کو غرق کر دیا اور تم دیکھ ہی تو رہے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yaad karo woh waqt, jab humne samandar phadh kar tumhare liye raasta banaya, phir ismein se tumhein ba-khairiyat guzarwa diya, phir wahin tumhari aankhon ke saamne Firouniyon ko garqaab (drown) kiya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یاد کرو جبکہ ہم نے تمہاری خاطر سمندر کو (یا دریا کو) پھاڑدیا پھر تمہیں تو نجات دے دی اور فرعون کے لوگوں کو غرق کردیا جبکہ تم دیکھ رہے تھے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے سمندر پھاڑ کر تمہارے لئے راستہ بنایا ، پھر اس میں سے تمہیں گزاردیا ، پھر وہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے فرعونیوں کو غرقاب کیا ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جب ہم نے تمہارے لئے دریا چیر (پھاڑ) دیا اور تمہیں اس سے پار کردیا اور فرعونیوں کو تمہاری نظروں کے سامنے اس میں ڈبو دیا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ہم نے دریا کو پھاڑ کر تمہیں پار کرایا پھر بچایا تم کو، اور ڈبادیا فرعون کے لوگوں کو اور تم دیکھتے رہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب پھاڑ دیا ہم نے تمہاری وجہ سے دریا کو پھر بچا دیا ہم نے تم کو اور ڈبا دیا فرعون کے لوگوں کو اور تم دیکھ رہے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یاد کرو وہ وقت، جب ہم نے سمندر پھاڑ کر تمہارے لیے راستہ بنایا، پھر اس میں سے تمہیں بخیریت گزروا دیا، پھر وہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے فرعونوں کو غرقاب کیا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں