quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ طه 20:117

فَقُلۡنَا يَـٰٓـَٔادَمُ إِنَّ هَٰذَا عَدُوّٞ لَّكَ وَلِزَوۡجِكَ فَلَا يُخۡرِجَنَّكُمَا مِنَ ٱلۡجَنَّةِ فَتَشۡقَىٰٓ ﴿١١٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ہم نے فرمایا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو یہ کہیں تم دونوں کو بہشت سے نکلوا نہ دے۔ پھر تم تکلیف میں پڑجاؤ
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ispar humne Adam se kaha ke “dekho, yeh tumhara aur tumhari biwi ka dushman hai, aisa na ho ke yeh tumhein jannat se nikalwa de aur tum museebat mein padh jao
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو ہم نے کہا : اے آدم ؑ ! یقیناً یہ دشمن ہے تمہارا بھی اور تمہاری بیوی کا بھی تو (دیکھو !) یہ تم دونوں کو کہیں جنت سے نکلوا نہ دے کہ پھر تم مشقت میں پڑجاؤ
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اس پر ہم نے آدم سے کہا کہ دیکھو ، یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دن ہے ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے اور تم مصیبت میں پڑ جائو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
تو ہم نے کہا اے آدم! یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے (خیال رکھنا) ایسا نہ ہو کہ وه تم دونوں کو جنت سے نکلوا دے کہ تو مصیبت میں پڑ جائے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر ہم نے کہا کہ اے آدم، یہ بلاشبہ تمھارا اور تمھاری بیوی کا دشمن ہے تو کہیں وہ تم دونوں کو جنت سے نکلوا نہ دے، پھر تم محروم ہوکر رہ جاؤ
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر کہہ دیا ہم نے اے آدم یہ دشمن تیرا ہے اور تیرے جوڑے کا سو نکلوا نہ دے تمکو بہشت سے پھر تو پڑ جائے تکلیف میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس پر ہم نے آدمؑ سے کہا کہ ”دیکھو، یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے ، ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنّت سے نکلوا دے اور تم مصیبت میں پڑ جاو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں