quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ طه 20:99

كَذَٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ أَنۢبَآءِ مَا قَدۡ سَبَقَۚ وَقَدۡ ءَاتَيۡنَٰكَ مِن لَّدُنَّا ذِكۡرٗا ﴿٩٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔ اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Muhammad), is tarah hum pichle guzre huey haalaat ki khabrein tumko sunate hain, aur humne khaas apne haan se tumko ek “zikr” (dars e naseehat) ata kiya hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(تواے نبی ﷺ !) اس طرح ہم سنا رہے ہیں آپ کو حالات اس (زمانے) کے جو گزر چکا ہے اور ہم نے آپ ﷺ کو خاص اپنے پاس سے ذکرعطا کیا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی اس طر ہم پچھلے گزرے ہوئے حالات کی خبریں تم کو سناتے ہیں اور ہم نے خاص اپنے ہاں سے تم کو ایک ” ذکر “ (درس نصیحت) عطا کیا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اسی طرح ہم تیرے سامنے پہلے کی گزری ہوئی وارداتیں بیان فرما رہے ہیں اور یقیناً ہم تجھے اپنے پاس سے نصیحت عطا فرما چکے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اسی طرح ہم تم کو ان کے احوال سناتے ہیں جو پہلے گزر چکے اور ہم نے تم کو اپنے پاس سے ایک نصیحت نامہ دیا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
یوں سناتےہیں ہم تجھ کو اُنکے احوال جو پہلے گذر چکے اور ہم نے دی تجھ کو اپنے پاس سے پڑھنے کی کتاب
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے محمدؐ، اس طرح ہم پچھلے گزرے ہوئے حالات کی خبریں تم کو سُناتے ہیں، اور ہم نے خاص اپنے ہاں سے تم کو ایک”ذِکر“ (درسِ نصیحت)عطا کیا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں