quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:37

خُلِقَ ٱلۡإِنسَٰنُ مِنۡ عَجَلٖۚ سَأُوْرِيكُمۡ ءَايَٰتِي فَلَا تَسۡتَعۡجِلُونِ ﴿٣٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

انسان (کچھ ایسا جلد باز ہے کہ گویا) جلد بازی ہی سے بنایا گیا ہے۔ میں تم لوگوں کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا تو تم جلدی نہ کرو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Insaan jald baaz makhlooq hai, abhi main tumko apni nishaniyan dikhaye deta hoon, jaldi na machao
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
انسان بنایا گیا ہے ُ عجلت سے جلد ہی میں تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دوں گا پس تم لوگ مجھ سے جلدی نہ مچاؤ
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
انسان جلد باز مخلوق ہے۔ ابھی میں تم کو اپنی نشانیاں دکھائے دیتا ہوں ‘ مجھ سے جلدی نہ مچائو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
انسان جلد باز مخلوق ہے۔ میں تمہیں اپنی نشانیاں ابھی ابھی دکھاؤں گا تم مجھ سے جلد بازی نہ کرو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
انسان عجلت کے خمیر سے پیدا ہوا ہے میں تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھاؤں گا، پس تم مجھ سے جلدی نہ کرو
— Maulana Wahiduddin Khan
بنا ہے آدمی جلدی کا اب دکھلاتا ہوں تمکو اپنی نشانیاں سو مجھ سے جلدی مت کرو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
انسان جلد باز مخلوق ہے۔ ابھی میں تم کو اپنی نشانیاں دکھائے دیتا ہوں، جلدی نہ مچاوٴ
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں