سورۃ الأنبياء 21:54
قَالَ لَقَدۡ كُنتُمۡ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمۡ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴿٥٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(ابراہیم نے) کہا کہ تم بھی (گمراہ ہو) اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے رہے
Usne kaha “tum bhi gumraah ho aur tumhare baap dada bhi sareeh gumaraahi mein paday huey thay?”
ابراہیم ؑ نے کہا : پھر تو تم بھی اور تمہارے آباء و اَجداد بھی یقیناً کھلی گمراہی میں مبتلا تھے
’ اس نے کہا ” تم بھی گمراہ ہو اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے ہوئے تھے ‘
آپ نے فرمایا! پھر تو تم اور تمہارے باپ دادا سبھی یقیناً کھلی گمراہی میں مبتلا رہے.
ابرہیم نے کہا کہ بے شک تم اور تمھارے باپ دادا ایک کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا رہے
بولا مقرر ہے تم اور تمہارے باپ دادے صریح گمراہی میں
اس نے کہا "تم بھی گمراہ ہو اور تمہارے باپ دادا بھی صریح گمراہی میں پڑے ہوئے تھے؟"