quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:63

قَالَ بَلۡ فَعَلَهُۥ كَبِيرُهُمۡ هَٰذَا فَسۡـَٔلُوهُمۡ إِن كَانُواْ يَنطِقُونَ ﴿٦٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ یہ ان کے اس بڑے (بت) نے کیا (ہوگا)۔ اگر یہ بولتے ہیں تو ان سے پوچھ لو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Usne jawab diya “balke yeh sab kuch inke is sardar ne kiya hai, inhi se pooch lo agar yeh bolte hon”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ؑ نے جواب دیا : بلکہ یہ ان کے اس بڑے نے کیا ہے تم پوچھ دیکھو ان سے اگر یہ بولتے ہوں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس نے جواب دیا ” بلکہ یہ سب کچھ ان کے اس سردار نے کیا ہے ‘ ان ہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں “
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ نے جواب دیا بلکہ اس کام کو ان کے بڑے نے کیا ہے تم اپنے خداؤں سے ہی پوچھ لو اگر یہ بولتے چالتے ہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ابراہیم نے کہا، بلکہ ان کے اس بڑے نے ایسا کیا ہے تو ان سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
بولا نہیں پر یہ کیا ہے اُنکے اس بڑے نے سو اُن سے پوچھ لو اگر وہ بولتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس نے جواب دیا”بلکہ یہ سب کچھ اِن کے اس سردار نے کیا ہے، اِن ہی سے پُوچھ لو اگر یہ بولتے ہیں۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں