quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:65

ثُمَّ نُكِسُواْ عَلَىٰ رُءُوسِهِمۡ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا هَـٰٓؤُلَآءِ يَنطِقُونَ ﴿٦٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر (شرمندہ ہو کر) سر نیچا کرلیا (اس پر بھی ابراہیم سے کہنے لگے کہ) تم جانتے ہو یہ بولتے نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Magar phir unki math palat gayi(minds became perverse) aur boley “ tu jaanta hai ke yeh bolte nahin hain”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کردیے گئے تم تو جانتے ہو کہ یہ بول نہیں سکتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
’ مگر پھر ان کی مت پلٹ گئی اور بولے ” تو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر اپنے سروں کے بل اوندھے ہوگئے (اور کہنے لگے کہ) یہ تو تجھے بھی معلوم ہے کہ یہ بولنے چالنے والے نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر اپنے سروں کو جھکالیا اے ابراہیم، تم جانتے ہو کہ یہ بولتے نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر اوندھے ہو گئے سر جھکا کر تو تو جانتا ہے جیسا یہ بولتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مگر پھر اُن کی مت پلٹ گئی اور بولے”تُو جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں