quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:76

وَنُوحًا إِذۡ نَادَىٰ مِن قَبۡلُ فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ ﴿٧٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yahi niyamat humne Nooh ko di, yaad karo jabke in sab se pehle usne humein pukara tha, humne uski dua qabool ki aur usey aur uske ghar walon ko karb-e-azeem (great calamity) se najaat di
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور نوح ؑ کو بھی (ہم نے اپنی ہدایت بخشی) جب اس ؑ نے دعا کی تھی اس سے پہلے تو ہم نے اس کی دعا قبول کی تو ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو بہت بڑے کرب سے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور یہی نعمت ہم نے نوح کو دی۔ یاد کرو جبکہ ان سب سے پہلے اس نے ہمیں پکارا تھا۔ ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے نجات دی۔
— Fi Zilal al-Qur'an
نوح کے اس وقت کو یاد کیجئے جبکہ اس نے اس سے پہلے دعا کی ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور نوح کو جب کہ اس سے پہلے اس نے پکارا تو ہم نے اس کی دعا قبول کی پس ہم نے اس کو اور اس کے لوگوں کو بہت بڑے غم سے نجات دی
— Maulana Wahiduddin Khan
اور نوح کو جب اُس نے پکارا اُس سے پہلے پھر قبول کر لی ہم نے اُس کی دعا سو بچا دیا اُسکو اور اسکے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یہی نعمت ہم نے نُوحؑ کو دی۔ یاد کرو جبکہ اِن سب سے پہلے اُس نے ہمیں پکارا تھا۔ ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کَربِ عظیم سے نجات دی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں