quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:79

فَفَهَّمۡنَٰهَا سُلَيۡمَٰنَۚ وَكُلًّا ءَاتَيۡنَا حُكۡمٗا وَعِلۡمٗاۚ وَسَخَّرۡنَا مَعَ دَاوُۥدَ ٱلۡجِبَالَ يُسَبِّحۡنَ وَٱلطَّيۡرَۚ وَكُنَّا فَٰعِلِينَ ﴿٧٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو ہم نے فیصلہ (کرنے کا طریق) سلیمان کو سمجھا دیا۔ اور ہم نے دونوں کو حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا تھا۔ اور ہم نے پہاڑوں کو داؤد کا مسخر کردیا تھا کہ ان کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور جانوروں کو بھی (مسخر کردیا تھا اور ہم ہی ایسا) کرنے والے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Us waqt humne sahih faisla Sulaiman ko samjha diya, halaanke hukum aur ilm humne dono hi ko ata kiya tha. Dawood ke saath humne pahadon aur parindon ko musakkhar kardiya tha jo tasbeeh karte thay, is fail (kaam) ke karne waley hum hi thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو ہم نے فہم عطا کردیا اس (فیصلے) کا سلیمان ؑ کو اور ہر ایک کو ہم نے حکم اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے مسخر کردیا تھا داؤد ؑ کے ساتھ پہاڑوں کو جو تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی (مسخر کردیا تھا) اور یہ سب کچھ کرنے والے ہم ہی تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس وقت ہم نے صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا ‘ حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا۔ دائود کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کردیا تھا جو تسبیح کرتے تھے ‘ اس فعل کے کرنے والے ہم ہی تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے اس کا صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا۔ ہاں ہر ایک کو ہم نے حکم وعلم دے رکھا تھا اور داؤد کے تابع ہم نے پہاڑ کر دیئے تھے جو تسبیح کرتے تھے اور پرند بھی۔ ہم کرنے والے ہی تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس ہم نے سلیمان کو اس کی سمجھ دے دی اور ہم نے دونوں کو حکمت اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے داؤد کے ساتھ تابع کردیا تھا پہاڑوں کو کہ وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی اور ہم ہی کرنے والے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر سمجھا دیا ہم نے وہ فیصلہ سلیمان کو اور دونوں کو دیا تھا ہم نے حکم اور سمجھ اور تابع کیے ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑ تسبیح پڑھا کرتے اور اڑتے جانور اور یہ سب کچھ ہم نے کیا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس وقت ہم نے صحیح فیصلہ سلیمان کو سمجھا دیا، حالانکہ حکم اور علم ہم نے دونوں ہی کو عطا کیا تھا۔ داوٴدؑ کے ساتھ ہم نے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کر دیا تھا جو تسبیح کرتے تھے، اِس فعل کے کرنے والے ہم ہی تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں