quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:80

وَعَلَّمۡنَٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوسٖ لَّكُمۡ لِتُحۡصِنَكُم مِّنۢ بَأۡسِكُمۡۖ فَهَلۡ أَنتُمۡ شَٰكِرُونَ ﴿٨٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے تمہارے لئے ان کو ایک (طرح) کا لباس بنانا بھی سکھا دیا تاکہ تم کو لڑائی (کے ضرر) سے بچائے۔ پس تم کو شکرگزار ہونا چاہیئے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur humne usko tumhare faiyde ke liye zira (coats of armor) banane ki sanat (craft) sikha di thi, taa-ke tumko ek dusre ki maar se bachaye, phir kya tum shukar guzar ho
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے انہیں تمہارے لیے لباس کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تمہیں بچائے تمہاری جنگ سے تو کیا تم شکر گزار بنتے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ہم نے اس کو تمہارے فائدے کے لیے ذرہ بنانے کی صنعت سکھا دی تھی ‘ تاکہ تم کو ایک دوسرے کی مار سے بچائے ‘ پھر کیا تم شکر گزار ہو ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ہم نے اسے تمہارے لئے لباس بنانے کی کاریگری سکھائی تاکہ لڑائی کے ضرر سے تمہارا بچاؤ ہو۔ کیا تم شکر گزار بنو گے؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے اس کو تمھارے ليے ایک جنگی لباس کی صنعت سکھائی، تاکہ وہ تم کو لڑائی میں محفوظ رکھے تو کیا تم شکر کرنے والے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اُسکو سکھلایا ہم نے بنانا ایک تمہارا لباس کہ بچاؤ ہو تمکو لڑائی میں سو کچھ تم شکر کرتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور ہم نے اُس کو تمہارے فائدے کے لیے زرہ بنانے کی صنعت سکھا دی تھی، تاکہ تم کو ایک دُوسرے کی مار سے بچائے، پھر کیا تم شکر گزار ہو؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں