quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:81

وَلِسُلَيۡمَٰنَ ٱلرِّيحَ عَاصِفَةٗ تَجۡرِي بِأَمۡرِهِۦٓ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ٱلَّتِي بَٰرَكۡنَا فِيهَاۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَيۡءٍ عَٰلِمِينَ ﴿٨١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے تیز ہوا سلیمان کے تابع (فرمان) کردی تھی جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی (یعنی شام) اور ہم ہر چیز سے خبردار ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur Sulaiman ke liye humne teiz hawa ko musakkhar kardiya tha jo uske hukum se us sar-zameen ki taraf chalti thi jismein humne barkatein rakkhi hain. Hum har cheez ka ilm rakhne waley thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (ہم نے مسخر کردیا تھا) سلیمان ؑ کے لیے تیز چلنے والی ہوا کو جو اس کے حکم سے چلتی تھی اس سرزمین کی طرف کہ جس میں ہم نے برکت عطا کی تھی اور ہم تمام چیزوں کا علم رکھنے والے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور سلیمان کے لیے ہم نے تیز ہوا کو مسخر کردیا تھا جو اس کی حکم سے اس سر زمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھیں ہیں ‘ ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے تند وتیز ہوا کو سلیمان (علیہ السلام) کے تابع کر دیا جو اس کے فرمان کے مطابق اس زمین کی طرف چلتی تھی جہاں ہم نے برکت دے رکھی تھی، اور ہم ہر چیز سے باخبر اور دانا ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے سلیمان کے ليے تیز ہوا کو مسخر کردیا جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں اور ہم ہر چیز کو جاننے والے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور سلیمان کے تابع کی ہوا زور سے چلنے والی کہ چلتی اسکے حکم اسے اُس زمین کی طرف جہاں برکت دی ہے ہم نے اور ہم کو سب چیز کی خبر ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ور سلیمانؑ کے لیے ہم نے تیز ہوا کو مسخّر کر دیا تھا جو اس کے حکم سے اُس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں، ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں