quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:84

فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ فَكَشَفۡنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرّٖۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ أَهۡلَهُۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَا وَذِكۡرَىٰ لِلۡعَٰبِدِينَ ﴿٨٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور جو ان کو تکلیف تھی وہ دور کردی اور ان کو بال بچے بھی عطا فرمائے اور اپنی مہربانی کے ساتھ اتنے ہی اور (بخشے) اور عبادت کرنے والوں کے لئے (یہ) نصیحت ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne uski dua qabool ki aur jo takleef usey thi usko door kardiya, aur sirf uske ehl-o-ayal hi usko nahin diye balke unke saath utne hi aur bhi diye, apni khaas rehmat ke taur par, aur isliye ke yeh ek sabaq ho ibadat guzaaron keliye
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو ہم نے اس ؑ کی دعا قبول کی اور اس کو جو تکلیف تھی اسے دور کردیا اور ہم نے اسے عطا کیے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی اپنی طرف سے خاص رحمت کے طور پر اور تاکہ نصیحت (یاد دہانی) ہو عبادت کرنے والوں کے لیے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے اس کی دعا قبول کی اور جو تکلیف اسے تھی اس کو دور کردیا ‘ اور صرف اس کے اہل و عیال ہی اس کو نہیں دیئے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیئے ‘ اپنی خاص رحمت کے طور پر ‘ اور اس لیے کہ یہ ایک سبق ہے عبادت گزاروں کے لیے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ انہیں تھا اسے دور کر دیا اور اس کو اہل وعیال عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ ویسے ہی اور اپنی خاص مہربانی سے تاکہ سچے بندوں کے لئے سبب نصیحت ہو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اس کو جو تکلیف تھی اس کو دور کردیا اور ہم نے اس کو اس کا کنبہ عطا کیا اور اسی کے ساتھ اس کے برابر اور بھی، اپنی طرف سے رحمت اور نصیحت، عبادت کرنے والوں کے ليے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر ہم نے سن لی اُسکی فریاد سو دور کر دی جو اُس پر تھی تکلیف اور عطا کئے اُسکو اسکے گھر والے اور اتنے ہی اور اُنکے ساتھ رحمت اپنی طرف سے اور نصیحت بندگی کرنے والوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور جو تکلیف اُسے تھی اس کو دُور کر دیا، اور صرف اس کے اہل و عیال ہی اس کو نہیں دیے بلکہ ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دیے، اپنی خاص رحمت کے طور پر، اور اس لیے کہ یہ ایک سبق ہو عبادت گزاروں کے لیے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں