quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:87

وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَٰضِبٗا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادَىٰ فِي ٱلظُّلُمَٰتِ أَن لَّآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبۡحَٰنَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٨٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ذوالنون (کو یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے۔ آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur machli waley(yunus) ko bhi humne nawaza, yaad karo jabke woh bigad kar chala gaya tha aur samjha tha ke hum uspar giraft na karenge. Aakhir ko usne tareekiyon(darkness) mein pukara “nahin hai koi khuda magar tu, paak hai teri zaat, beshak maine kasoor kiya”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور مچھلی والے کو بھی (ہم نے نوازا) جب وہ چل دیا غصے میں بھرا ہوا اور اس نے گمان کیا کہ ہم اسے پکڑ نہیں سکیں گے پس اس نے (اللہ تعالیٰ کو) تاریکیوں کے اندر پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے اور یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہوں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
’ اور مچھلی والے کو بھی ہم نے روازا۔ یاد کرو جب کہ وہ بگڑ کر چلا گیا تھا اور سمجھا تھا کہ ہم اس پر تنگی نہ کریں گے۔ آخر کو اس نے تاریکیوں میں پکارا ” نہیں ہے کوئی خدا مگر تو ‘ پاک ہے تیری ذات ‘ بیشک میں نے قصور کیا “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
مچھلی والے (حضرت یونس علیہ السلام) کو یاد کرو! جبکہ وه غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے۔ بالﺂخر وه اندھیروں کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور مچھلی والے (یونس) کو، جب کہ وہ اپنی قوم سے برہم ہوکر چلا گیا پھر اس نے یہ سمجھا کہ ہم اس کو نہ پکڑیں گے، پھر اس نے اندھیرے میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو پاک ہے بے شک میں قصوروار ہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصہ ہو کر پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکیں گے اُسکو پھر پکارا اُن اندھیروں میں کہ کوئی حاکم نہیں سوائے تیرے تو بے عیب ہے میں تھا گنہگاروں سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور مچھلی والے کو بھی ہم نے نوازا۔ یاد کرو جبکہ وہ بگڑ کر چلا گیا تھا اور سمجھا تھا کہ ہم اس پر گرفت نہ کریں گے۔ آخر کو اُس نے تاریکیوں میں سے پکارا” نہیں ہے کوئی خدا مگر تُو، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں نے قُصور کیا۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں