سورۃ الحج 22:16
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلۡنَٰهُ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖ وَأَنَّ ٱللَّهَ يَهۡدِي مَن يُرِيدُ ﴿١٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کی تمام) باتیں کھلی ہوئی (ہیں) اور یہ (یاد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایات دیتا ہے
Aisi hi khuli khuli baaton ke saath humne is Quran ko nazil kiya hai, aur hidayat Allah jisey chahta hai deta hai
اور اسی طرح ہم نے نازل کیا ہے اس (قرآن) کو روشن نشانیوں کی شکل میں اور یہ کہ اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے۔ اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہے کہ اللہ ہدایت دیتا ہے اس کو جو (ہدایت حاصل کرنا) چاہتا ہے
” ایسی ہی کھلی کھلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے ، ہدایت دیتا ہے۔ “
ہم نے اسی طرح اس قرآن کو واضح آیتوں میں اتارا ہے جسے اللہ چاہے ہدایت نصیب فرماتا ہے.
اور اس طرح ہم نے قرآن کو کھلی کھلی دلیلوں کے ساتھ اتارا ہے اور بے شک اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے
اور یوں اتارا ہم نے یہ قرآن کھلی باتیں اور یہ ہے کہ اللہ سمجھا دیتا ہے جسکو چاہے
ایسی ہی کھُلی کھُلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے، اور ہدایت اللہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے