سورۃ الحج 22:17
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱلَّذِينَ هَادُواْ وَٱلصَّـٰبِـِٔينَ وَٱلنَّصَٰرَىٰ وَٱلۡمَجُوسَ وَٱلَّذِينَ أَشۡرَكُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ ﴿١٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے
Jo log iman laye, aur jo yahudi huey, aur sabayi (Sabaeans), aur nasara ,aur majoos, aur jin logon ne shirk kiya, un sab ke darmiyan Allah qayamat ke roz faisla kardega. Har cheez Allah ki nazar mein hai
یقیناً وہ لوگ جو (محمد ﷺ پر) ایمان لائے ہیں اور جو یہودی مجوسی اور عیسائی ہیں اور جن لوگوں نے شرک کی روش اختیار کی ہے یقیناً اللہ فیصلہ کرے گا ان کے مابین قیامت کے دن۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر گواہ ہے
” جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور صابئی اور نصاریٰ اور مجوس اور جن لوگوں نے شرک کیا ، ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا ، ہر چیز اللہ کی نظر میں ہے۔ “
بیشک اہل ایمان اور یہودی اور صابی اور نصرانی اور مجوسی اور مشرکین ان سب کے درمیان قیامت کے دن خود اللہ تعالیٰ فیصلے کر دے گا، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواه ہے.
اس میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ ایمان لائے اور جنھوں نے یہودیت اختیار کی اور صابی اور نصاریٰ اور مجوس اور جنھوں نے شرك کیا، اللہ ان سب کے درمیان قیامت کے روز فیصلہ فرمائے گا بے شک اللہ ہر چیز سے واقف ہے
جو لوگ مسلمان ہیں اور جو یہود ہیں اور صابئیں اور نصاریٰ اور مجوس اور جو شرک کرتے ہیں مقرر اللہ فیصلہ کرے گا اُن میں قیامت کے دن اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
جو لوگ ایمان لائے، اور جو یہوُدی ہوئے، اور صابئی، اور نصاریٰ، اور مجوس ، اور جن لوگوں نے شرک کیا، ان سب کے درمیان اللہ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا، ہر چیز اللہ کی نظر میں ہے