quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:24

وَهُدُوٓاْ إِلَى ٱلطَّيِّبِ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ وَهُدُوٓاْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡحَمِيدِ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ان کو پاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور (خدائے) حمید کی راہ بتائی گئی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Unko pakeeza baat kabool karne ki hidayat bakshi gayi aur unhein khudaye satuda siffat (All Praiseworthy) ka raasta dikhaya gaya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے بہترین بات کی طرف اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے الحمید (اللہ) کی راہ کی طرف
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وھدوا الی ……صراط الحمید (24) ترجمہ :۔ ” ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی اور انہیں خدائے ستودہ صفات کا راستہ دکھایا گیا۔ “ اللہ کی ذات کے بارے میں دو فریق وجود میں آگئے ۔ ایک گروہ ایسا ہے ، جو بغیر ہدایت کے ، بغیر دلیل کے اور بغیر کتاب منیر کے اللہ کے بارے میں گفتگو کرتا ہے اور دوسرا گروہ جن کو آیات و ہدایات میں سے کوئی بات نظر نہیں آتی دونوں فریق اپنے انجام کو دیکھ لیں۔ جو لوگ اللہ کے بارے میں بغیر علم اور بغیر کتاب منیر کے بات کرتے ہیں وہ اپنا انجام دیکھ لیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ان کو پاکیزه بات کی رہنمائی کر دی گئی اور قابل صد تعریف راه کی ہدایت کر دی گئی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ان کو پاکیزہ قول کی ہدایت بخشی گئی تھی اور ان کو خدائے حمید کا راستہ دکھایا گیا تھا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور راہ پائی انہوں نے ستھری بات کی اور پائی اُس تعریفوں والے کی راہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی ہدایت بخشی گئی اور انھیں خدائے ستودہ صفات کا راتہ دکھایا گیا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں