quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:25

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ ٱلَّذِي جَعَلۡنَٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءً ٱلۡعَٰكِفُ فِيهِ وَٱلۡبَادِۚ وَمَن يُرِدۡ فِيهِ بِإِلۡحَادِۭ بِظُلۡمٖ نُّذِقۡهُ مِنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ ﴿٢٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ کافر ہیں اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے اور مسجد محترم سے جسے ہم نے لوگوں کے لئے یکساں (عبادت گاہ) بنایا ہے روکتے ہیں۔ خواہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ اور جو اس میں شرارت سے کج روی (وکفر) کرنا چاہے اس کو ہم درد دینے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jin logon ne kufr kiya aur jo (aaj) Allah ke raaste se rok rahey hain aur us masjid e haram ki ziyarat mein maney hain jisey humne sab logon ke liye banaya hai, jismein muqami bashindon aur bahar se aane walon ke huqooq barabar hain, (unki rawish yaqeenan saza ki mustahiq hai), is (masjid e haram) mein jo bhi raasti se hatkar (deviate from righteousness) zulm ka tareeqa ikhtiyar karega usey hum dardnaak azaab ka maza chakhayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ روکتے ہیں لوگوں کو اللہ کے راستے سے اور مسجد حرام سے جس کو ہم نے سب لوگوں کے لیے مساوی قرار دیا ہے خواہ اس میں مقیم ہوں یا باہر سے آنے والے اور جو کوئی ارادہ کرے اس میں کسی ٹیڑھی راہ کا ظلم کے ساتھ اسے ہم مزہ چکھائیں گے درد ناک عذاب کا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جن لوگوں نے کفر کیا اور جو (آج) اللہ کے راستے سے روک رہے ہیں اور اس مسجد حرام کی زیارت میں مانع ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لئے بنایا ہے ، جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں (ان کی روش یقینا سزا کی مستحق ہے۔ ) اس (مسجد حرام) میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا اسے ہم درد ناک عذاب کا مزا چکھائیں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے روکنے لگے اور اس حرمت والی مسجد سے بھی جسے ہم نے تمام لوگوں کے لئے مساوی کر دیا ہے وہیں کے رہنے والے ہوں یا باہر کے ہوں، جو بھی ﻇلم کے ساتھ وہاں الحاد کا اراده کرے ہم اسے درد ناک عذاب چکھائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک جن لوگوں نے انکار کیا اور وہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام سے روکتے ہیں ، جس کو ہم نے لوگوں کے ليے بنایا ہے، جس میں مقامی باشندے اور باہر سے آنے والے برابر ہیں اور جو اس مسجد میں راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیا رکرے گا، اس کو ہم درد ناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ منکر ہوئے اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام سے جو ہم نے بنائی سب لوگوں کے واسطے برابر ہے اس میں رہنے والا اور باہر سے آنے والا اور جو اُس میں چاہے ٹیڑھی راہ شرارت سے اسے ہم چکھائیں گے ایک عذاب دردناک
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جن لوگوں نے کُفر کیا اور جو (آج)اللہ کے راستے سے روک رہے ہیں اور اُس مسجدِ حرام کی زیارت میں مانع ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لیے بنایا ہے، جس میں مقامی باشندوں اور باہر سے آنے والوں کے حقوق برابر ہیں (اُن کی روِش یقیناً سزا کی مستحق ہے)۔ اِس (مسجدِ حرام)میں جو بھی راستی سے ہٹ کر ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا اسے ہم دردناک عذاب کا مزا چکھائیں   گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں