سورۃ المؤمنون 23:20
وَشَجَرَةٗ تَخۡرُجُ مِن طُورِ سَيۡنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهۡنِ وَصِبۡغٖ لِّلۡأٓكِلِينَ ﴿٢٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور وہ درخت بھی (ہم ہی نے پیدا کیا) جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے (یعنی زیتون کا درخت کہ) کھانے کے لئے روغن اور سالن لئے ہوئے اُگتا ہے
Aur woh darakht bhi humne paida kiya jo Tur-e-seena (mount sinai) se nikalta hai, teil (oil) bhi liye huey ugta hai aur khane walon ke liye saalan bhi
اور وہ درخت بھی (ہم نے پیدا کیا) جو سینا پہاڑ سے نکلتا ہے وہ تیل بھی لے کر اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی
اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طور سینا سے نکلتا ہے ، تیل بھی لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی
اور وه درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے.
اور ہم نے وہ درخت پیدا کیا جو طورِ سینا سے نکلتا ہے، وہ تیل ليے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی
اور وہ درخت جو نکلتا ہے سینا پہاڑ سے لے اگتا ہے تیل اور روٹی ڈبونا کھانے والوں کے واسطے
اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طوُرِ سیناء سے نکلتا ہے، تیل بھی لیے ہوئے اُگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی