سورۃ المؤمنون 23:32
فَأَرۡسَلۡنَا فِيهِمۡ رَسُولٗا مِّنۡهُمۡ أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٣٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان ہی میں سے ان میں ایک پیغمبر بھیجا (جس نے ان سے کہا) کہ خدا ہی کی عبادت کرو (کہ) اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں
Phir un mein khud unhi ki qaum ka ek Rasool bheja ( jisne unhein dawat di) ke Allah ki bandagi karo, tumhare liye uske siwa koi aur maabood nahin hai, kya tum darte nahin ho
پس ان میں بھی ہم نے ایک رسول ؑ بھیجا انہی میں سے (اُس ؑ نے بھی یہی کہا) کہ بندگی کرو اللہ کی اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تم لوگ ڈرتے نہیں ہو
پھر ان میں خود انہی کی قوم کا ایک رسول بھیجا (جس نے انہیں ، دعوت دی) کہ اللہ کی بندگی کرو ، تمہارے لیے اس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے ، کیا تم ڈرتے نہیں ہو ؟
پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تم کیوں نہیں ڈرتے؟
پھر ان میں سے ایک رسول انھیں میں سے بھیجا کہ تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں کیا تم ڈرتے نہیں
پھر بھیجا ہم نے اُن میں ایک رسول اُن میں کا کہ بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا حاکم اُسکے سوائے پھر کیا تم ڈرتے نہیں
پھر اُن میں خود انہی کی قوم کا ایک رسول بھیجا (جس نے انہیں دعوت دی) کہ اللہ کی بندگی کرو، تمہارے لیے اُس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟